LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا

فنکاروں کو عزت نہیں دی جاتی، ذاتی زندگی پر سوالات افسوسناک ہیں: ریما خان

Web Desk

27 April 2026


پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ریما خان نے میڈیا اور پوڈ کاسٹرز کے بڑھتے ہوئے غیر پیشہ ورانہ رویوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنکاروں کے فن کے بجائے ان کی نجی زندگی کو نشانہ بنانا انڈسٹری کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ ایک حالیہ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ اکثر میزبان ریٹنگ کے چکر میں فنکاروں سے ایسے نامناسب اور ذاتی سوالات کرتے ہیں جو نہ صرف مہمان کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں بلکہ خود میزبان کی اپنی ساکھ کو بھی بری طرح متاثر کرتے ہیں۔ ریما خان نے خاص طور پر اداکارہ میرا کے خلاف کیے جانے والے تضحیک آمیز سوالات کی مذمت کرتے ہوئے اسے شوبز انڈسٹری کے لیے ایک منفی روایت قرار دیا۔

ساتھی اداکارہ ریشم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے ان کی شخصیت اور گفتگو کے سلیقے کو سراہا، تاہم انہیں مخلصانہ مشورہ دیا کہ وہ دوسروں کی باتوں پر کان دھرنے کے بجائے خود حالات کا حقیقت پسندانہ تجزیہ کرنا سیکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچا جا سکے۔ ریما خان نے انٹرویو کے اختتام پر اس نکتے پر زور دیا کہ فنکار معاشرے کا اثاثہ ہوتے ہیں اور انہیں عزت دینا ہر شہری بالخصوص میڈیا کی ذمہ داری ہے؛ فنکاروں کو ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور طویل جدوجہد کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیے نہ کہ ان کی ذاتی زندگی کو سرِ عام بحث کا موضوع بنایا جائے۔