موٹاپے کے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت، ماہرین نے خبردار کردیا
Web Desk
26 April 2026
جسمانی وزن میں اضافے سے پریشان افراد کے لیے نئی تحقیق میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ حد سے زیادہ پراسیس شدہ غذاؤں کا استعمال موٹاپے میں تیزی سے اضافے کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔
تحقیق کے مطابق ایسی غذائیں جسم میں چربی بڑھانے، پیٹ نکلنے اور وزن میں غیر معمولی اضافے کا سبب بنتی ہیں۔ ان غذاؤں میں نمک، چینی اور مصنوعی اجزا کی مقدار زیادہ جبکہ فائبر اور دیگر مفید غذائی اجزا کم ہوتے ہیں۔
ان اشیا میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈ، کیک، مٹھائیاں، نمکین اشیا، ناشتے کے تیار اناج، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات، سوڈا اور تیار شدہ گوشت شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق ان غذاؤں میں موجود فرکٹوز نامی مٹھاس جسمانی وزن بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ مٹھاس جگر پر اثر انداز ہوکر چربی کے ذخیرے میں اضافہ اور میٹابولزم کو متاثر کرتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ایسے غذائی معمولات سے ہائی بلڈ پریشر، شوگر، کولیسٹرول، امراض قلب اور فالج جیسے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ وزن کو قابو میں رکھنے کے لیے میٹھے مشروبات، سوڈا اور کیک جیسی اشیا کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد: شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ
17 June 2026
معروف ترک اداکارہ ایجے ارتیم 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
16 June 2026
سندھ میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 53 بچے جاں بحق
16 June 2026
وزن اٹھانا انسانوں کیلئے کتنا مفید ہے؟
16 June 2026
سائنس دانوں نے پہلی بار زندہ بافتوں میں مائیکرو پلاسٹکس کا سراغ لگا لیا
16 June 2026
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف
16 June 2026
مائیگرین کی دوا حمل ضائع ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے: تحقیق
15 June 2026
شہر قائد میں ایک اور ایم پاکس کا متاثرہ مریض رپورٹ، تعداد 10 ہو گئی
15 June 2026