چین اور جاپان کے درمیان کشیدگی، چینی وزیر خارجہ کا سخت ردعمل
Web Desk
24 November 2025
چین اور جاپان کے درمیان تائیوان کے معاملے پر جاری کشیدگی میں کمی نہ آ سکی۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے پہلی بار اس معاملے پر کھل کر بات کی اور کہا کہ جاپان نے تائیوان کے معاملے میں سرخ لکیر عبور کی ہے، جبکہ فوجی مداخلت کا بیان واضح طور پر جارحیت کے مترادف ہے۔ وانگ ای نے مزید کہا کہ چین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ ملک اپنے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ دوسری جانب، جاپانی وزیراعظم نے جی ٹونٹی اجلاس کے دوران کہا کہ ٹوکیو بیجنگ سے بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے تائیوان پر ممکنہ حملے کی صورت میں فوجی مداخلت کی دھمکی دی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تائیوان کے معاملے پر دونوں ممالک کے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں، اور عالمی سطح پر اس مسئلے پر تشویش پائی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ
16 August 2026
ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف
16 August 2026
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
16 August 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
16 August 2026
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کو جنگ باضابطہ ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی
16 August 2026
ایران نے فرانس کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے خبردار کر دیا
16 August 2026
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
16 August 2026