LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر اہم مشاورت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس،ترجمان دفتر خارجہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ملیریا قابلِ علاج مگر خطرناک مرض ہے، بروقت تشخیص ضروری ہے: وزیراعلیٰ سندھ فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر اقوام متحدہ میں انسداد دہشت گردی مباحثہ، بی ایل اے، ٹی ٹی پی کے خطرات پر غور صدر زرداری کا دورہ چین: سی پیک اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ، تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی پاکستان میں مذاکرات کے نئے دور میں پیشرفت کی امید ہے: ترک وزیر خارجہ اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 6 پولیس اہلکاروں سمیت مزید 12 فلسطینی شہید حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد،اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل نے استقبال کیا ٹرمپ کا وٹکوف،کشنرکو اسلام آبادبھیجنے کافیصلہ،وینس کے فی الحال پاکستان جانے کاامکان نہیں،امریکی ٹی وی ہمارے پڑوسی ممالک ہماری ترجیح ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

نیویارک میں دیسی کھانوں کا نیا مرکز: ہل سائیڈ ایونیو پر ‘خان بابا’ ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح

Web Desk

25 April 2026

نیویارک میں مستند دیسی کھانوں کے شوقین افراد کے لیے ایک نیا ہاٹ سپاٹ ‘خان بابا’ ریسٹورنٹ ہل سائیڈ ایونیو پر کھل گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مقامی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے آنے والے تمام مہمانوں میں فری چکن تکہ، چکن بوٹی، سیخ کباب اور چاول کے پلیٹرز تقسیم کیے گئے۔

تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں صرف جنوبی ایشیائی باشندوں نے ہی نہیں بلکہ دیگر کمیونٹیز کے افراد نے بھی بھرپور دلچسپی لی۔ شرکاء نے ریسٹورنٹ کی بہترین لوکیشن، دیدہ زیب انٹیریئر اور سب سے بڑھ کر کھانوں کے لاجواب ذائقے کی تعریف کی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کا مینو نہ صرف روایتی ذائقوں سے بھرپور ہے بلکہ قیمتیں بھی نہایت مناسب رکھی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے دوران انتظامیہ نے کھلے دل سے مہمانوں کا استقبال کیا، جبکہ کمیونٹی ممبران نے نیویارک کے فوڈ سین میں اس نئے اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔