پی ایم ڈی سی کا غیر مجاز کلینیکل پریکٹس غیر قانونی قرار
Web Desk
24 April 2026
اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ملک بھر میں اتائیت کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے غیر مجاز کلینیکل پریکٹس کو سختی سے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی نے اس حوالے سے وزارتِ صحت کو ایک باقاعدہ خط ارسال کیا ہے جس میں فارماسسٹس، سائیکالوجسٹس اور ڈینٹل ٹیکنیشنز کی جانب سے کی جانے والی کلینیکل پریکٹس پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ امراض کی تشخیص اور علاج صرف اور صرف رجسٹرڈ ڈاکٹرز اور ڈینٹسٹس کا قانونی اختیار ہے۔ صرف وہی ایلوپیتھک علاج فراہم کرنے کے مجاز ہیں۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز (جیسے فارماسسٹ اور ٹیکنیشنز) مریضوں کو ادویات تجویز نہیں کر سکتے۔ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسی تمام غیر مجاز سرگرمیاں بند کر دیں۔کونسل نے خبردار کیا ہے کہ غیر مستند افراد کے ہاتھوں علاج اور اتائیت کی وجہ سے ایچ آئی وی (HIV) اور ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک امراض پھیلنے کا شدید خدشہ ہے، جو انسانی جانوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے صرف مستند طبی ماہرین سے ہی رجوع کیا جائے اور غیر قانونی کلینک چلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026