کانٹیکٹ لینز کے ساتھ نہانا مہنگا پڑ گیا، نوجوان لڑکی بینائی سے محروم
Web Desk
22 April 2026
گریس جیمیسن نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں کے دوران وہ ایک ٹرپ پر تھیں جب انہوں نے کانٹیکٹ لینس کے ساتھ ہی شاور لے لیا۔یہ ایک ایسا عمل ہے جسے کانٹیکٹ لینس پہننے والے خواتین وحضرات بغیر سوچے سمجھے انجام دیتے ہیں لیکن درحققیقت آنکھوں کی بینائی کیلئے یہ عمل بے حد خطرناک ہے اور گریس جیمیسن کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔
لینسز کے ساتھ نہانے سے گریس ایک سنگین آنکھوں کے انفیکشن (Acanthamoeba ) کا شکار ہوگئیں، ماہرین کے مطابق یہ انفیکشن ایک خوردبین، آزاد زندہ امیبا کی وجہ سے اس وقت ہوتا ہے جب کانٹیکٹ لینز آلودہ پانی کے ساتھ رابطے میں آئیں۔
گریس کو کچھ دنوں بعد ہی انفیکشن کی علامات ظاہر ہونے لگیں جس کے بعد گریس نے ایک ماہر امراض چشم سے رابطہ کیا اور بدقسمتی سے اس ڈاکٹر نے ان کے مرض کی غلط تشخیص کرتے ہوئے انہیں سٹیرائیڈ قطرے تجویز کردیے جس نے انفیکشن کو مزید خراب کردیا۔
صرف ایک ہفتے کے اندر گریس انفیکشن کی وجہ سے اپنی بینائی مکمل طور پر کھو بیٹھیں اور درست تشخیص، بہتر علاج شروع کرنے تک وہ تقریباً 2 ماہ تک نابینا رہیں۔گریس نے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ علاج کے باوجود تاحال وہ دائیں آنکھ کی بینائی سے محروم ہیں تاہم ان کا علاج جاری ہے اور مستقبل میں مکمل بینائی کیلئے اس کی سرجری بھی ہوسکتی ہے، انہوں نے مشورہ دیا کہ کبھی بھی کوئی بھی شخص کانٹیکٹ لینز کو پانی میں استعمال نہ کرے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد: شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ
17 June 2026
سندھ میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 53 بچے جاں بحق
16 June 2026
وزن اٹھانا انسانوں کیلئے کتنا مفید ہے؟
16 June 2026
سائنس دانوں نے پہلی بار زندہ بافتوں میں مائیکرو پلاسٹکس کا سراغ لگا لیا
16 June 2026
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف
16 June 2026
مائیگرین کی دوا حمل ضائع ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے: تحقیق
15 June 2026
شہر قائد میں ایک اور ایم پاکس کا متاثرہ مریض رپورٹ، تعداد 10 ہو گئی
15 June 2026
چینی غذا سے مکمل نکال دینا معدے اور جسمانی صحت کیلئے مضر ہوسکتا ہے
14 June 2026