LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پہلا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا نیویارک حراستی مرکز کے باہر مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، آنسو گیس کا استعمال امریکا: میساچوسٹس کے تعلیمی اداروں میں ریچھ داخل، طلبہ کلاس رومز تک محدود رہے پاکستان ون ڈے کرکٹ میں 1000میچ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب ورکرز کیلئے 10ہزار فی کس انعام کا اعلان کیا ہے: مریم اورنگزیب پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری آئی ایم ایف کا گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے سے انکار پاکستان کی شاندار کامیابی: مسلسل پانچویں سال بھی ایراسمس منڈس اسکالرشپ حاصل کرنے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار امریکی صدر کے نام کی شمولیت غیر قانونی قرار: کینیڈی سینٹر بند کرنے کا ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت نے معطل کر دیا حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل ہوگا امریکا کا امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا مزید بوجھ اٹھانے سے انکار ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کیے گئے، ٹینریز ایسوسی ایشن ٹیکس وصولی کے لیے ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 مئی کو کھلے رہیں گے اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی واشنگٹن میں ملاقات، پاک امریکا تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ مریم نواز کا مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے صوبہ گیر عوامی مہم چلانے کا فیصلہ

Web Desk

21 April 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں مہلک اور وبائی امراض کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر ایک جامع عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مہم کی خاص بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز خود اس مہم کی قیادت کریں گی، جس کا مقصد شہریوں کو خطرناک بیماریوں سے بچاؤ، ان کی ابتدائی علامات اور بروقت علاج کے بارے میں شعور فراہم کرنا ہے۔

خصوصی اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ‘چیف منسٹر پنجاب ڈیزیز پریوینشن پروگرام’ (Chief Minister Punjab Disease Prevention Program) کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت خاص طور پر ذیابیطس، ٹی بی، ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کے سدِباب پر توجہ دی جائے گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صرف علاج فراہم کرنا کافی نہیں، بلکہ مریضوں کو زندگی کی امید دلانا اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔