پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان
Web Desk
21 April 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے دوسرے روز زبردست واپسی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں انڈیکس نے گزشتہ روز کی تمام مندی کو ختم کرتے ہوئے ایک بار پھر تیزی کا سفر شروع کر دیا ہے۔ کاروباری آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 73 ہزار 999 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یہ مثبت تبدیلی گزشتہ روز کی 1742 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد سامنے آئی ہے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کے اشارے مل رہے ہیں۔
عالمی سطح پر بھی ایشیائی مارکیٹس میں صورتحال مجموعی طور پر بہتر رہی، جہاں جنوبی کوریا اور جاپان کی مارکیٹس نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔ تاہم، چین اور انڈونیشیا کی سٹاک مارکیٹس میں معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
3 September 2026
شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
3 September 2026
روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا
3 September 2026
جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان
3 September 2026