2026 کی دوسری ملک گیر انسدادِ پولیو مکمل کرلی گئی، تفصیلات جاری
Web Desk
20 April 2026
پاکستان میں سال 2026 کی دوسری ملک گیر انسدادِ پولیو مہم اپنے اہداف کے حصول کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جس کے دوران ملک بھر کے 4 کروڑ 47 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو ورکرز کی انتھک محنت اور عزم کی بدولت اس وسیع مہم کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا، جس کا مقصد ملک کو اس موذی وائرس سے پاک کرنا ہے۔ صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی گئی، جبکہ سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ اور خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ 22 ہزار سے زائد بچوں تک رسائی ممکن بنائی گئی۔
بلوچستان میں 26 لاکھ 20 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 41 ہزار، اور گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں تقریباً 7 لاکھ 17 ہزار بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی۔ یہ مہم “ڈیجیٹل پولیو ٹریکنگ” اور سخت سیکیورٹی انتظامات کے سائے میں منعقد کی گئی تاکہ ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد: شدید بارشوں اور سیلاب سے متعدی امراض پھیلنے کا خدشہ
17 June 2026
سندھ میں خسرہ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 53 بچے جاں بحق
16 June 2026
وزن اٹھانا انسانوں کیلئے کتنا مفید ہے؟
16 June 2026
سائنس دانوں نے پہلی بار زندہ بافتوں میں مائیکرو پلاسٹکس کا سراغ لگا لیا
16 June 2026
ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کا سوڈان میں خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا اعتراف
16 June 2026
مائیگرین کی دوا حمل ضائع ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے: تحقیق
15 June 2026
شہر قائد میں ایک اور ایم پاکس کا متاثرہ مریض رپورٹ، تعداد 10 ہو گئی
15 June 2026
چینی غذا سے مکمل نکال دینا معدے اور جسمانی صحت کیلئے مضر ہوسکتا ہے
14 June 2026