LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مضبوط دیوار ثابت ہوگا: ٹرمپ امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی ایونٹ پر مبینہ حملے کی سازش ناکام، 5 مشتبہ افراد گرفتار امریکی محکمۂ جنگ نے انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام دوبارہ پیسیفک کمانڈ رکھ دیا یران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جناب محمد نواز شریف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر فضائی پابندی 24 جولائی کی صبح تک بڑھا دی۔ پی اے اے نوٹم بغیر چمچوں اور پروٹوکول کے باہر نکلیں تاکہ اندازہ ہو،خواجہ اظہار الحسن کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال پنجاب نے اپنے اخراجات کو بڑی حد تک محدود کیا، کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا:مریم اورنگزیب سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی انسدادِ دہشت گردی عدالت: علیمہ خان احتجاج کیس میں محسن نقوی اور عطا تارڑ کو طلب کرنے کی درخواست پر دلائل مکمل، پارٹی میں دھڑے بندی نہیں لیکن کچھ لوگوں کے اختلافات ہیں,علی امین گنڈاپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس: ایف بی آر کا نیا “فیس لیس آڈٹ سسٹم” اور ٹیکس چوری کے ہولناک انکشافات محسن نقوی سے برطانوی نائب وزیر خارجہ کی ملاقات، انسداد دہشتگردی تعاون پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان میں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز

Web Desk

18 April 2026

اسلام آباد میں پاکستان کے طبی شعبے کے لیے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، جہاں نیشنل میڈیکل ٹورازم انیشیٹو کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کو دنیا بھر کے مریضوں کے لیے سستی اور معیاری طبی سہولیات کے ایک علاقائی مرکز (Hub) کے طور پر متعارف کروانا ہے۔

اس اہم منصوبے کا اعلان پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز (PAPS) کی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ اس اقدام کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی بھرپور معاونت حاصل ہے، جو ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور عالمی معیار کی خدمات کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

افتتاحی تقریب میں سیکرٹری صحت اسلم غوری اور ڈی جی ایس آئی ایف سی سمیت کئی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور بین الاقوامی طبی ماہرین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شریک عالمی مندوبین، بشمول مصر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر خالد سمیع اور برطانیہ کے پروفیسر ڈاکٹر معظم تارڑ نے پاکستان کی طبی صلاحیتوں اور کانفرنس کے انتظامات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔