ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر
Web Desk
18 April 2026
یونائیٹڈ بزنس گروپ (UBG) کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے ملک کی معاشی صورتحال اور انتظامی امور پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ موجودہ مس مینجمنٹ کے باعث اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے معاشی اعداد و شمار پیش کیے اور کہا کہ گزشتہ سال برآمدات 33.3 ارب ڈالر تھیں، جن میں حکومت کے 10 فیصد سالانہ اضافے کے ہدف کے برعکس کمی واقع ہو رہی ہے۔ انہوں نے بجلی کے نظام پر تنقید کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملک میں 12 ہزار میگاواٹ کی گنجائش کے باوجود صرف 3 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال ہو رہی ہے، جبکہ ٹرانسمیشن لائنز کی عدم بہتری کی وجہ سے 9 ہزار میگاواٹ ضائع ہو رہی ہے۔
ایس ایم تنویر نے انڈسٹری کی بدحالی، ٹیکسوں کی بھرمار اور سرمایے کی بیرون ملک منتقلی پر بھی بات کی۔ تاہم، انہوں نے حالیہ علاقائی پیش رفت اور امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایک بڑا بیان بھی جاری کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
18 April 2026
عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا
18 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ
18 April 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق
18 April 2026
صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد
18 April 2026
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات
18 April 2026
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں گریجوایٹ کورس کی پروقار پاسنگ آؤٹ تقریب
18 April 2026
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
18 April 2026