LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
2سال میں پیٹرولیم لیوی سے 2 ہزار 725 ارب وصول، رقم آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ نکلی پاکستان کی پہلی شیڈو پالیسی دستاویزات جاری، نجی شعبے کی ترقی پر زور فیلڈ مارشل نے مذاکرات نتیجہ خیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکی ٹی وی اسلام آباد: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان ٹانک: چیسن کچ میں دہشت گردی، نامعلوم افراد نے مڈل اسکول اور بنیادی ہیلتھ مرکز (BHU) کو دھماکے سے اڑا دیا وزیر مذہبی امور کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، حج سے متعلق امور پر گفتگو وزیراعظم کو عوامی ہال میں چینی ہم منصب کا پرتپاک استقبالیہ، گارڈ آف آنر پیش پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم امریکا،ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چند دن لگ سکتے ہیں: امریکی میڈیا سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ہنگو میں انسداد پولیو ٹیم کے پولیس سکواڈ پر حملہ، ایک اہلکار شہید، 4 زخمی

Web Desk

13 April 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں نے انسدادِ پولیو مہم کی سکیورٹی پر مامور پولیس ٹیم کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ٹل کی حدود میں واقع علاقے چھپری وزیران کے قریب پیش آیا، جہاں شرپسندوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان جامِ شہادت نوش کر گیا۔

شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت اسرار الحق کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق شانگلہ سے تھا اور وہ پی ٹی سی مین انٹرمیڈیٹ کورس کر رہے تھے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، شہید اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور علاقے میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے پولیو کے خاتمے کے قومی مشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ سکیورٹی کے پیشِ نظر علاقے میں ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے اور مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔