LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پہلا ون ڈے، پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے ہرا دیا نیویارک حراستی مرکز کے باہر مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، آنسو گیس کا استعمال امریکا: میساچوسٹس کے تعلیمی اداروں میں ریچھ داخل، طلبہ کلاس رومز تک محدود رہے پاکستان ون ڈے کرکٹ میں 1000میچ کھیلنے والی تیسری ٹیم بن گئی وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب ورکرز کیلئے 10ہزار فی کس انعام کا اعلان کیا ہے: مریم اورنگزیب پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی، نوٹیفکیشن جاری آئی ایم ایف کا گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس چھوٹ برقرار رکھنے سے انکار پاکستان کی شاندار کامیابی: مسلسل پانچویں سال بھی ایراسمس منڈس اسکالرشپ حاصل کرنے میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر برقرار امریکی صدر کے نام کی شمولیت غیر قانونی قرار: کینیڈی سینٹر بند کرنے کا ٹرمپ انتظامیہ کا فیصلہ امریکی عدالت نے معطل کر دیا حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز کل ہوگا امریکا کا امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا مزید بوجھ اٹھانے سے انکار ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کیے گئے، ٹینریز ایسوسی ایشن ٹیکس وصولی کے لیے ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 مئی کو کھلے رہیں گے اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی واشنگٹن میں ملاقات، پاک امریکا تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

زیادہ یا کم نیند دماغی صحت کیلئے خطرناک، ڈیمینشیا کا خدشہ بڑھنے کا انکشاف

Web Desk

12 April 2026

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیند کی کمی یا حد سے زیادہ نیند دونوں دماغی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں اور ڈیمینشیا جیسے مرض کے خطرے میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

جرنل پلس ون میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں 69 سائنسی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا، جن میں مختلف عمر کے افراد شامل تھے۔ تحقیق کے مطابق نیند کے معمولات دماغی کارکردگی اور یادداشت پر براہ راست اثر ڈالتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 7 گھنٹے سے کم نیند لینے سے ڈیمینشیا کا خطرہ 18 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، جبکہ 8 گھنٹے سے زائد نیند لینے والے افراد میں یہ خطرہ 28 فیصد تک زیادہ پایا گیا۔

اسی طرح تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ باقاعدہ جسمانی سرگرمیاں دماغی صحت کو بہتر بناتی ہیں اور ڈیمینشیا کے خطرے کو تقریباً 25 فیصد تک کم کر سکتی ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے والے افراد میں بھی دماغی بیماریوں کا امکان بڑھ جاتا ہے، اس لیے متوازن طرز زندگی اختیار کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دماغی صحت کے تحفظ کیلئے روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی معیاری نیند انتہائی اہم ہے۔