لاہورسے روٹ ٹومکہ آپریشن کی تیاریوں کےلیے اہم اجلاس
Web Desk
9 April 2026
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لاہور سے پہلی بار روٹ ٹو مکہ آپریشن کے آغاز کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں آپریشن کے کامیاب، منظم اور مسافر دوست آغاز کیلئے اقدامات تیز کرنے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔
اجلاس میں سعودی حکومت کے ڈائریکٹر آپریشنز حج فواز سعود الشفیری اور سعودی سفارتخانے کے سیکریٹری نے شرکت کی۔اورپاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی، اے ایس ایف، کسٹمز، ایف آئی اے، اے این ایف، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان سے ملاقات کی۔
اجلاس میں حجاج کرام کیلئے ہر مرحلے پر بہترین سہولتیں فراہم کرنے اور اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ۔انفراسٹرکچر سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جن میں خصوصی کاؤنٹرز اور ہولڈنگ ایریاز کا قیام، نشستوں کی دستیابی، بہتر کیو مینجمنٹ سسٹم اور واضح سائن ایج شامل ہیں۔مسافروں کے ہموار بہاؤ، رش میں کمی اور بہتر سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
رشتے کے تنازع پر خونریز تصادم، باپ بیٹے سمیت 6 افراد جاں بحق
9 July 2026
مون سون، ہیٹ ویو اور اربن فلڈنگ کا خدشہ، تمام ادارے الرٹ رہیں: مریم نواز
9 July 2026
یورپ پہنچنے کی خواہش: آذربائیجان انسانی سمگلروں کا نیا روٹ بن گیا
9 July 2026
روس نے پاکستانی آلو کی درآمد پر عائد پابندی جزوی طور پر ختم کر دی
9 July 2026
آبنائے ہرمز میں کشیدگی: پاکستان کو فوری ایل این جی کارگو کی ضرورت
9 July 2026
محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
9 July 2026
سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس
9 July 2026
سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے
9 July 2026