امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی کی ڈائریکٹر ورلڈ بوسٹن شاہد خان سے ملاقات، امن عمل کیلئے خراجِ تحسین
Web Desk
9 April 2026
امریکی سینیٹر ایڈورڈ جے مارکی نے ورلڈ افیئرز کونسل آف بوسٹن (ورلڈ بوسٹن) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن شاہد خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جہاں انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ اور بین الثقافتی ہم آہنگی کے لیے تنظیم کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی۔ اس پروقار تقریب میں میئر چارلیز سیٹسکی، ورلڈ بوسٹن کے چیئرمین جیمز ڈی ویلس، صدر جو ہائنس اور سی ای او سارا سبلی سمیت مہرین، منظر خدا داد اور دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے عالمی سطح پر سفارتی روابط اور بات چیت کو فروغ دینے کے لیے ورلڈ بوسٹن کے پلیٹ فارم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
سینیٹر ایڈورڈ مارکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورلڈ بوسٹن جیسی تنظیمیں دیرپا امن کے لیے ضروری باہمی تعلقات پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے شاہد خان کی قیادت میں کمیونٹی کی سطح پر کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ شاہد خان نے سینیٹر کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے شہری شمولیت اور باہمی احترام پر مبنی مکالمہ وقت کی ضرورت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے چیئرمین جیمز ڈی ویلس نے کہا کہ ورلڈ بوسٹن کا مقصد مختلف نقطہ نظر رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تاکہ عالمی مسائل کا حل مل کر تلاش کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ورلڈ بوسٹن ایک غیر جانبدار تنظیم ہے جو تعلیمی پروگراموں اور عوامی فورمز کے ذریعے گریٹر بوسٹن کو دنیا سے جوڑنے اور عالمی فہم و ادراک کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس تقریب کو مشرقِ وسطیٰ میں جاری امن عمل کے تناظر میں ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
اماراتی صدر سے امریکی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
22 November 2026
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026