ایف پی سی سی آئی کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو ’نوبل امن انعام‘ دینے کا مطالبہ
Web Desk
8 April 2026
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے سینیئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لا کر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی انتہائی کامیاب اور ملک سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ترین مقام ہے۔ اس تاریخی کامیابی پر ایف پی سی سی آئی نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو “نوبل امن انعام” دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز کے لیے نامزد کیا ہے۔
ثاقب فیاض مگوں نے بزنس کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ اور دیگر ممالک میں کی گئی اپنی سرمایہ کاری پاکستان واپس لائیں تاکہ ملکی معیشت کو استحکام ملے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس معاہدے سے ایران پر پابندیاں ختم ہونے کی راہ ہموار ہوگی، جس سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہوگا اور پاکستان پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں ایران کے ساتھ بڑے پیمانے پر تجارت کر سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی کے باعث پاکستان میں ٹرانزشپمنٹ میں اضافہ ہوا ہے اور تقریباً 14 سے 15 ہزار کنٹینرز کی آمد سے معیشت کے لیے نئے دروازے کھل گئے ہیں۔
اس موقع پر آرگنائزر معظم رشید نے بتایا کہ 23 سے 25 اپریل تک لاہور ایکسپو سینٹر میں 12ویں پاکستان کوٹنگ ایکسپو منعقد ہوگی۔ اس عالمی نمائش میں 80 چینی کمپنیوں سمیت 300 سے زائد چینی مندوبین شرکت کریں گے، جبکہ مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کے 250 اسٹالز لگائے جائیں گے۔ ثاقب فیاض مگوں نے مزید کہا کہ کیمیکل سیکٹر سے 15 لاکھ افراد وابستہ ہیں اور یہ ایکسپو خام مال کی صنعت اور ملکی برآمدات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
1 May 2026
احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ؛ ملک ریاض اور ان کے بیٹوں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
1 May 2026
پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط
1 May 2026
پاکستان جنوبی کوریا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
1 May 2026
پاک ایران فضائی سفر 60 دن بعد بحال، تہران اسلام آباد کی پروازیں شروع
1 May 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو سلام
1 May 2026
چینی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو
1 May 2026
امریکا کا تیل کمپنیوں کو مزید 92.5 ملین بیرل خام تیل فراہم کرنے کا اعلان
1 May 2026