LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برسوں پرانا تعطل ختم، آسٹریلیا کا بھارت کو یورینیم برآمد کرنے کا فیصلہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت تحریک تحفظِ آئین پاکستان کا اہم اجلاس، ملکی صورتحال پر تفصیلی مشاورت سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار، وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف سی پیک علاقائی روابط اور معاشی ترقی کا اہم محرک ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 105 ویں سالگرہ کے سیمینار سے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا خطاب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، سرکاری اداروں کے بورڈز میں شفافیت اور اہم تقرریوں کی منظوری ہائبرڈ نظام نے ملکی معیشت اور سیکیورٹی کو شدید نقصان پہنچایا: مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کا اتفاق افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار

سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1595 پوائنٹس کی کمی

Web Desk

7 April 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں ٹریڈنگ کا آغاز ہی منفی زون سے ہوا۔ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1595 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار کی نفسیاتی سطح سے گر کر ایک لاکھ 49 ہزار 129 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی تھی، تاہم آج کی مندی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ عالمی سطح پر مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں بھی ملا جلا رجحان پایا گیا؛ جہاں جاپان، تھائی لینڈ اور چین میں معمولی بہتری دیکھی گئی، وہیں ہانگ کانگ، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے انڈیکسز میں ایک فیصد تک کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ معاشی ماہرین اس صورتحال کو علاقائی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمتِ عملی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوانات