کم عمری میں ہی شہرت کے منفی پہلوؤں کا احساس ہو گیا تھا، جھانوی کپور
Web Desk
6 April 2026
بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسکول کے دنوں میں ہی ‘ڈیپ فیک’ اور غیر اخلاقی مواد کا شکار ہو چکی ہیں۔ اداکارہ کے مطابق، جب وہ محض اسکول کی طالبہ تھیں، تو انہوں نے آئی ٹی کلاس کے دوران ایک فحش ویب سائٹ پر اپنی جعلی تصاویر دیکھیں، جس نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کر دیا۔ جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کردہ جعلی مواد کی بڑھتی ہوئی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ایسی تصاویر اور ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، لیکن بعض اوقات مستند نیوز پلیٹ فارمز بھی انہیں شیئر کر دیتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں اداکاروں کے لیے پیشہ ورانہ مسائل اور بلیک میلنگ کا سبب بن سکتی ہے، لہٰذا ڈیجیٹل رضامندی اور ٹیکنالوجی کے اخلاقی استعمال کے لیے واضح حدود مقرر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈرامہ انڈسٹری پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار عابد علی کی آج کی 7 ویں برسی
5 September 2026
ویرات کوہلی انوشکا شرما سے پہلے کس مشہور بالی ووڈ اداکارہ کو پسند کرتے تھے؟
4 September 2026
ہانیہ عامر نے اپنی ’جعلی ڈھولکی‘ کی ان دیکھی تصاویر شیئر کر دیں
4 September 2026
جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید
4 September 2026
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026