جوا پروموشن کیس، یوٹیوبراقرا کنول اورعروب جتوئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
Web Desk
6 April 2026
لاہور کی سیشن عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی تشہیر (پرموشن) کے مقدمے میں معروف یوٹیوبرز اقرا کنول، ان کے شوہر اریب اور سعد الرحمان عرف ‘ڈکی بھائی’ کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران اقرا کنول اور اریب اپنے وکیل سلیم چوہدری ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانتوں میں 23 اپریل تک توسیع کا حکم دیا۔ اسی نوعیت کے ایک دوسرے مقدمے میں عروب جتوئی نے بھی عدالت میں اپنی حاضری لگوائی۔ سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے سائبر کرائم ونگ (این سی سی آئی اے) نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ واضح رہے کہ ان یوٹیوبرز پر آن لائن جوا ایپس کی تشہیر کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے جس پر ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026