کینسر ہسپتال کی تعمیر 3 شفٹوں میں مکمل کی جائے: مریم نواز
Web Desk
6 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے تعمیراتی کام تین شفٹوں میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں بشمول مرکزی داخلی ہال، ریڈیالوجی، میموگرافی سوئٹ، سی ٹی سکین روم اور ریڈیالوجی تھراپی کا معائنہ کیا۔ مریم نواز نے ٹریٹمنٹ پلاننگ روم، سیمولیٹر اور اے ایچ یو روم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کے لیے اسٹیٹ آف دی آرٹ ویٹنگ ایریاز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کے ڈین، ڈائریکٹر اور دیگر کلیدی آسامیوں پر بہترین پروفیشنلز کی تعیناتی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کینسر کے مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق جدید ترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ہر مریض کو بہترین علاج میسر آ سکے۔
متعلقہ عنوانات
چینی سائنس دانوں نے پیس میکر کا متبادل تیار کرلیا
26 May 2026
مٹاپے کیخلاف جی ایل پی-1 ادویات دماغ میں کیسے کام کرتی ہیں؟
26 May 2026
سویا اور دالوں کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ کم کر سکتا ہے: تحقیق
25 May 2026
لاہور میں انسدادِ پولیو مہم کامیاب، مقررہ اہداف سے زائد کامیابی حاصل
25 May 2026
عیدالاضحیٰ کی آمد کیساتھ کانگو وائرس کے خطرات بڑھنے کا خدشہ
25 May 2026
ایبولا وائرس کی نئی قسم کیخلاف ویکسین سے متعلق اہم پیشرفت
23 May 2026
پھیپھڑوں میں خون جمنا کتنا خطرناک؟ پلمونری ایمبولزم خاموش مگر جان لیوا بیماری قرار
23 May 2026
عالمی ادارۂ صحت نے کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وبا کی صورتحال کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا
23 May 2026