عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد بحال، گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیاں تیز
Web Desk
6 April 2026
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چودھری نے گوادر پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو اس کی سٹریٹجک اہمیت کا واضح ثبوت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں 14,629 میٹرک ٹن کارگو لے کر ‘ایم وی ریوا گلوری’ کی آمد عالمی شپنگ کمپنیوں کے بحال ہوتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ تیزی سے خطے میں ٹرانزٹ اور ٹرانس شپمنٹ تجارت کے اہم مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے، جسے عالمی معیار کا میرین گیٹ وے بنانے کے لیے حکومت تمام تر ضروری سہولیات اور مؤثر اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارگو جہازوں کی آمد میں مسلسل اضافہ بندرگاہ کی اہمیت کو مزید اجاگر کر رہا ہے، جو نہ صرف ملکی معیشت بلکہ علاقائی تجارتی رابطوں کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
ثابت کر چکے اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
9 July 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی
9 July 2026
امریکہ کے ایران پر مسلسل تیسرے روز بھی حملے جاری، مختلف شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
9 July 2026
پاکستان، امریکہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات جاری
9 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، امریکی حملے معاہدوں کی خلاف ورزی قرار
9 July 2026
جب تک ضرورت ہوئی لبنان کے سکیورٹی زون میں موجود رہیں گے: نیتن یاہو
9 July 2026
عباس عراقچی کے عمان اور ترکیہ سے رابطے، امریکا کو مزید کارروائی پر خبردار کر دیا
9 July 2026
قطر اور امارات کی کویت، بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت
9 July 2026