اماراتی مالیاتی ذخائر کی واپسی معمول کی کارروائی ہے،غلط رنگ دیناگمراہ کن ہے، دفترخارجہ
Web Desk
4 April 2026
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے مالی ذخائر سے متعلق گمراہ کن تبصرے مسترد کر دیے۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای کے مالی ذخائر سے متعلق حالیہ تبصرے بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔ ذخائر کی واپسی ایک معمول کی مالیاتی کارروائی ہے، اسے غلط رنگ دینا گمراہ کن ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کاکہناتھاکہ سٹیٹ بینک میں رکھے گئے ذخائر دو طرفہ تجارتی معاہدوں کا حصہ اور پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے مضبوط حمایت کا مظہرہیں۔حکومتِ پاکستان طے شدہ شرائط کے مطابق مدت پوری ہونے پر ذخائر واپس کر رہی ہے۔
دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون جاری ہے اورپاکستانی عوام باہمی دوستی کے قیام میں شیخ زاید بن سلطان النہیان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔
متعلقہ عنوانات
شرجیل میمن نے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، انفراسٹرکچر منصوبوں پر تفصیلبی تبادلہ خیال
9 July 2026
ثابت کر چکے اسرائیل یمن سے ایران تک کہیں بھی پہنچ سکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
9 July 2026
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی
9 July 2026
امریکہ کے ایران پر مسلسل تیسرے روز بھی حملے جاری، مختلف شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں
9 July 2026
راولپنڈی میں ایک گھنٹے میں لڑائی جھگڑے کے دو واقعات، 13 سالہ لڑکا اور نوجوان قتل
9 July 2026
پاکستان، امریکہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات جاری
9 July 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے عباس عراقچی کا رابطہ، امریکی حملے معاہدوں کی خلاف ورزی قرار
9 July 2026
جب تک ضرورت ہوئی لبنان کے سکیورٹی زون میں موجود رہیں گے: نیتن یاہو
9 July 2026