جویریہ سعود کو یمنیٰ زیدی کی جعلی بچپن کی تصویر دکھانے پر شدید تنقید
Web Desk
3 April 2026
کراچی: اداکارہ جویریہ سعود کے عید پروگرام میں “بچپن کی تصویر پہچانیں” کے سیگمنٹ کے دوران ایک سنگین غلطی اس وقت ہوئی جب یمنیٰ زیدی کی مبینہ تصویر دکھائی گئی۔ اس تصویر کے نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور خود اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر واضح کیا کہ یہ ان کے بچپن کی تصویر نہیں ہے۔
تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ وہ تصویر فریال حمید نامی ایک لڑکی کی ہے، جسے پروگرام کی ٹیم نے سوشل میڈیا سے بغیر تصدیق کے اٹھایا تھا۔ جویریہ سعود نے اس پر عوامی معذرت کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی کوتاہی کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم، معاملہ اس وقت مزید سنجیدہ ہو گیا جب فریال حمید کے والد نے موقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی کی تصویر ان کی اہلیہ کے پرائیویٹ اکاؤنٹ سے بغیر اجازت لی گئی۔ انہوں نے اس عمل کو رازداری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا
19 June 2026
شازیہ منظور کا چاہت فتح علی خان پر دلچسپ ردعمل وائرل
19 June 2026
نعمان اعجاز کا شوبز کی کمائی پر تنقید کرنے والے صارف کو جواب
19 June 2026
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026
کالا ہرن تنازع، سلمان خان عدالت پہنچ گئے، گووند نامدیو کو قانونی نوٹس
17 June 2026
دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو سلام، طارق عزیز کو مداحوں سے بچھرے چھ برس بیت گئے
17 June 2026