LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید امریکہ: غیر ملکی سرکار کے ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کے قواعد میں بڑی تبدیلی حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیا، ملک میں بڑے سسٹمک ری سیٹ کی ضرورت ہے: اسد عمر اور فواد چوہدری امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

عدالتی فیصلے کے بعد میشا شفیع نے اپنے خیالات کا اظہار کر دیا

Web Desk

3 April 2026

لاہور: پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے خلاف دائر ہتکِ عزت کے مقدمے کا حتمی فیصلہ آنے کے بعد سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے خیالات مداحوں کے ساتھ بانٹے ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی مختلف اسٹوریز میں میشا شفیع نے خواتین کے حوصلے، ہمت اور خود مختاری سے متعلق شاعری پوسٹ کی، جو ان کی موجودہ ذہنی کیفیت کی عکاسی کرتی ہے۔

میشا شفیع کا کہنا تھا کہ وہ اس مشکل مرحلے کو ایک ذاتی صدمہ سمجھتی ہیں اور اب اپنی تمام تر توانائی خود کو سنبھالنے اور زندگی میں آگے بڑھنے پر صرف کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے نزدیک سچائی پر قائم رہنا ہی سب سے بڑی فتح ہے۔ یاد رہے کہ یہ تنازع 2018 میں شروع ہوا تھا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے جواب میں علی ظفر نے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ عدالت نے طویل سماعتوں کے بعد علی ظفر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔