LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ کے عوام نے فسطائیت کا جس طرح مقابلہ کیا، انہیں سلام پیش کرتا ہوں: سہیل آفریدی ایرانی بحریہ کا دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کا دعویٰ روس کے ساتھ جنگ موسمِ سرما تک جاری رہ سکتی ہے: زیلنسکی جرمنی میں پولیس نے 21 بموں کے ناکارہ بنادیا جاپان سندھ میں سیلاب سے بچاؤ کیلیے 16.4 ملین ڈالر کی گرانٹ دے گا پاکستان شدید ترین سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں کی زد میں ہے: علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ داخلہ کمیٹی کا اجلاس: بلیو پاسپورٹس کی غیر قانونی تقسیم، نو ابجیکشن سرٹیفکیٹ اور سخت سزاؤں پر اہم سفارشات امریکا کے ساتھ سٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے مگر کافی نہیں: قطر مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ایران کی جنوبی کوریا کو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے دور رہنے کی تنبیہ ٹرمپ کی ریاست نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرکے نیو امریکا رکھنے کی تجویز قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال پاکستانیوں کے اہلخانہ پر پولیس کا دھاوا، 11 افراد گرفتاری کے بعد رہا امریکی ریپر نے نیوجرسی کانسرٹ کو فلسطین کے حق میں مظاہرے میں بدل دیا جنگ کے ابتدائی حملوں میں تباہ ہونے والے ایرانی سکول کو یادگار بنا دیا گیا بھارت کے یکطرفہ اقدامات متنازع جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتے: پاکستان

ایران جنگ پر صدر ٹرمپ کل امریکی قوم سے اہم خطاب کریں گے

Web Desk

1 April 2026

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل اپنے شیڈول کے مطابق ایران جنگ پر ایک “اہم اپ ڈیٹ” دینے کے لیے قوم سے خطاب کریں گے۔ یہ خطاب پاکستانی وقت کے مطابق جمعرات کی صبح 6 بجے براہِ راست نشر کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکہ آئندہ 2 سے 3 ہفتوں کے اندر ایران سے نکل جائے گا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ “امریکہ کو اپنی جنگ ختم کرنے کے لیے ایران کے ساتھ کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، ڈیل ہو یا نہ ہو، ہم اس جنگ سے نکل رہے ہیں۔” تاہم انہوں نے یہ بھی اضافہ کیا کہ اگر ایرانی قیادت مذاکرات کی میز پر آتی ہے تو یہ ایک اچھا قدم ہوگا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کا یہ خطاب “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت مشرقِ وسطیٰ سے امریکی فوجی انخلاء کے حتمی اعلان پر مبنی ہو سکتا ہے۔ جہاں ایک طرف ایران پر شدید فضائی حملے جاری ہیں، وہیں صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ سے نکلنے کا اعلان خطے میں طاقت کے توازن کو مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔