سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش
Web Desk
30 March 2026
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اور معروف بزنس مین آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ سونم کپور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “ہمیں 29 مارچ 2026ء کو اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے، ہماری فیملی اب مکمل ہوگئی ہے اور اس ننھی زندگی نے ہمارے دلوں کو خوشیوں سے بھر دیا ہے۔”
سونم کپور نے مزید لکھا کہ ان کا بڑا بیٹا ‘وایو’ اپنے چھوٹے بھائی کا استقبال کرنے پر بہت پرجوش ہے۔ انہوں نے اس نئے خوبصورت باب کے آغاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اس نئی زندگی کی آمد نے ان کے گھر کو وقار اور مسرت سے بھر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا مئی 2018ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے ‘وایو’ کی پیدائش اگست 2022ء میں ہوئی تھی۔ سونم کپور کی اس پوسٹ پر ان کے والد انیل کپور، بہن ریہ کپور اور بالی ووڈ کی دیگر نامور شخصیات سمیت مداحوں کی بڑی تعداد نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
یومِ دفاع و شہداء، شوبز شخصیات بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی کے جذبے سے سرشار
3 September 2026
مومنہ اقبال و ثاقب چڈھر کیس: نئے ڈیجیٹل شواہد پر دوبارہ نوٹس جاری، ازسرنو تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل
3 September 2026
مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان
3 September 2026
مومنہ اقبال ہراسگی کیس: تفتیش میں ثاقب چڈھر اور اہلیہ سمیرا بے قصور قرار
3 September 2026
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026