عائزہ خان کا بولڈ فوٹوشوٹ وائرل، صارفین کا دلچسپ ردعمل
Web Desk
28 March 2026
کراچی: پاکستان کی مقبول ترین ٹی وی اداکارہ عائزہ خان، جن کے انسٹاگرام پر 14.9 ملین سے زائد فالوورز ہیں، ان دنوں اپنے حالیہ “بولڈ” فوٹو شوٹ کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ عائزہ خان، جنہوں نے ‘پیارے افضل’، ‘میرے پاس تم ہو’ اور ‘جانِ جہاں’ جیسے شاہکار ڈراموں سے شہرت حاصل کی، اس عید الفطر پر اپنے لباس کے انتخاب کی وجہ سے مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے عید فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “عید پر فوٹو شوٹ کیا تھا مگر پوسٹ کرنا بھول گئی، اس بار عید بہت مصروف گزری!”۔ ان تصاویر میں عائزہ خان نے سفید رنگ کا سلکی بغیر آستین والا لباس زیب تن کر رکھا ہے، جو کہ ان کے روایتی اور باوقار لباس کے انتخاب سے یکسر مختلف ہے۔ عائزہ خان کے پرانے مداحوں نے ان کے اس بدلتے ہوئے ڈریسنگ اسٹائل پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے پرانے انٹرویوز کا حوالہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ انہوں نے ماضی میں کہا تھا کہ وہ “بغیر آستین والے کپڑے نہیں پہنتیں”۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ شاید زیادہ شہرت اور ویوز حاصل کرنے کے لیے وہ اب ایسے انداز اپنا رہی ہیں۔ مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں عائزہ کو مشورہ دیا کہ یہ “ریویلنگ” لباس ان پر اچھا نہیں لگ رہا اور انہیں اپنے باوقار امیج کو برقرار رکھنا چاہیے۔ جہاں کچھ لوگ اسے اداکارہ کی ذاتی پسند قرار دے رہے ہیں، وہیں اکثریت اس تبدیلی کو صرف توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھ رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026
مس یونیورس ویتنام سے 48 روز بعد ہی تاج واپس لے لیا گیا
20 November 2026
عالمی آرٹ میلے میں پاکستانی ثقافت کی نمائندگی، گلوکار عظیم ڈار کو گیسٹ آف آنر کا اعزاز
20 November 2026
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں
19 November 2026