LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشرقِ وسطیٰ کے عوام بیرونی مداخلت مسترد کر دیں: چینی صدر نائیجیریا میں پیٹرول چوری کے دوران زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید بارش کی پیشگوئی پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید امریکہ: غیر ملکی سرکار کے ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کے قواعد میں بڑی تبدیلی حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیا، ملک میں بڑے سسٹمک ری سیٹ کی ضرورت ہے: اسد عمر اور فواد چوہدری امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں

’شوگر ڈیڈی سے فائدہ اٹھائیں‘ بیان پر مشی خان زینب یوسف پر بھڑک اٹھیں

Web Desk

28 March 2026

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور بے باک میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلنے والے ‘شوگر ڈیڈی’ کے تصور اور اس سے متعلق پوڈ کاسٹ میں دی جانے والی گفتگو پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مشی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے زینب یوسف کے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کو ہدفِ تنقید بنایا، جس میں مبینہ طور پر لڑکیوں کو شوگر ڈیڈی کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے مشورے دیے گئے تھے۔

اداکارہ نے اس طرح کی گفتگو کو “غیر اخلاقی” اور معاشرے کے لیے “انتہائی نقصان دہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوڈ کاسٹس میں ایسے موضوعات کو جگہ دینا جن میں اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہوں، ایک خطرناک رجحان ہے۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں لڑکیاں شوگر ڈیڈی نہیں رکھتیں بلکہ ایسے مرد ان لڑکیوں کو وقتی طور پر استعمال کرتے ہیں، جس کا انجام ہمیشہ لڑکیوں کے لیے مالی اور ذہنی مسائل کی صورت میں نکلتا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ویوز کی خاطر ایسے افراد کو پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے جو نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔ مشی خان نے والدین اور نوجوان لڑکیوں کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کے پرکشش نظر آنے والے مگر کھوکھلے تعلقات کے جال میں نہ پھنسیں، کیونکہ یہ نہ صرف ان کی عزتِ نفس بلکہ ان کے مستقبل کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔