وائٹ ہاؤس کی جنگ کے باوجود ایرانی ٹیم کے استقبال اور سکیورٹی کی یقین دہانی
Web Desk
27 March 2026
وائٹ ہاؤس نے رواں سال امریکا میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ایرانی فٹ بال ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور ان کا پرتپاک خیرمقدم کرنے کی باضابطہ یقین دہانی کروا دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ورلڈ کپ ٹاسک فورس کے سربراہ اینڈریو جیولیانی نے ٹیکساس میں ایک کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تناؤ کے باوجود امریکا ایرانی ٹیم کی شرکت کا منتظر ہے، کیونکہ یہ امریکا میں مقیم ایرانی نژاد باشندوں کے لیے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کا ایک بہترین موقع ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ٹیم کے گروپ مرحلے کے اہم میچز لاس اینجلس اور سیاٹل میں شیڈول ہیں۔ دوسری جانب، صورتحال اس وقت پیچیدہ ہوگئی جب ایران کی وزارتِ کھیل نے اپنے قومی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو امریکا میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت سے روک دیا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پر ایرانی ٹیم کی امریکا آمد کے حوالے سے ان کی جان و مال کی حفاظت پر خدشات کا اظہار کیا تھا، جس نے سفارتی حلقوں میں بحث چھیڑ دی تھی۔
ایران نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عالمی فٹ بال تنظیم فیفا (FIFA) سے اپنے میچز میکسیکو منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کی تھی، تاہم فیفا نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میچز شیڈول کے مطابق امریکا میں ہی ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اب اس معاملے کو حل کرنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کا وعدہ کیا گیا ہے تاکہ کھیل کے میدان کو سیاست سے پاک رکھا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ
22 November 2026
اماراتی صدر سے امریکی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
22 November 2026
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026