جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اور ہنگامی اجلاس 23 اور 24 نومبر کو طلب
Web Desk
20 November 2025
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اور ہنگامی اجلاس 23 اور 24 نومبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ اعلان جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، جبکہ ملک بھر سے شوریٰ کے ممبران اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دینی مدارس کی رجسٹریشن، حکومتی رویے اور مذہبی اداروں کے مستقبل سے متعلق اہم پالیسی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر 5 میچز کی پابندی عائد کر دی
24 June 2026
گوگل سرچ ٹریفک کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
24 June 2026
ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
24 June 2026
میٹا نے کم قیمت ’اے آئی اسمارٹ چشمے‘ متعارف کرا دیے
24 June 2026
ایک ہزار عمرہ زائرین شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے
24 June 2026
عالمی مالیاتی ادارے بارکلے نے پاکستان کے خودمختار ڈالر بانڈز کی درجہ بندی اپ گریڈ کر دی۔
24 June 2026
اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی
24 June 2026
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی
24 June 2026