LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کیوبا میں ایک سال میں ساتواں بلیک آؤٹ، پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا ایران کی کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، حکومت اورعوام سے تعزیت کا اظہار حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا: برطانیہ میری ٹائم کی تصدیق دشمن ملک سے خطرات: ایران نے 3 لاکھ 13 ہزار جانثار متحرک کر دیئے امریکا کا گرین لینڈ پر مستقل سکیورٹی کنٹرول، معاہدہ طے پا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ جنوبی کوریا کا امریکا اور اسرائیل کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں فوج بھیجنے سے انکار نمازیوں کو مقدس مقام پر نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ اور انسانیت سوز فعل ہے: حنیف عباسی دہشتگردی کے بزدلانہ واقعات قوم کے عزم، حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے: اویس لغاری سال کے اختتام تک 3 لاکھ افراد کو فوج میں بھرتی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، کریملن ٹرمپ نے 3 بڑے میڈیا اداروں پر وائٹ ہاؤس میں کوریج پر پابندی لگا دی روسی ہتھیار دنیا کے قابل اعتماد اور مؤثر ترین ہتھیاروں میں شامل ہیں، صدر پوتن ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ مالی و عسکری لحاظ سے نقصان اٹھا رہا ہے، ٹرمپ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب اور ایونٹ کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا آرمینیا کو یورپی یونین کی رکنیت ملنا مشکل ہے، روسی وزیر خارجہ

یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت بہتر بنانے کا آسان طریقہ

Web Desk

10 March 2026

یادداشت کا کمزور ہونا اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی آج کل ایک عام مسئلہ بنتا جا رہا ہے جو نہ صرف بزرگوں بلکہ نوجوانوں میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق ذہنی دباؤ، مصروف طرزِ زندگی اور جسمانی سرگرمی کی کمی اس مسئلے کو مزید بڑھا رہی ہے۔

سائنسی جریدے British Journal of Sports Medicine میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق باقاعدہ ورزش دماغی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کے مثبت اثرات تقریباً 12 ہفتوں کے اندر ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسمانی سرگرمی نہ صرف یادداشت کو بہتر بناتی ہے بلکہ سوچنے، سیکھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ورزش ہر عمر کے افراد کے لیے فائدہ مند ہے تاہم بچوں اور نوجوانوں میں اس کے اثرات زیادہ واضح طور پر دیکھے گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کے دوران دماغ کو زیادہ آکسیجن اور غذائی اجزاء ملتے ہیں، جس سے دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اہم کیمیائی مادہ Brain-Derived Neurotrophic Factor (BDNF) کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جو نئے عصبی خلیات کی نشوونما اور دماغی رابطوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق باقاعدہ ورزش نہ صرف جسمانی صحت بلکہ دماغی کارکردگی کو بہتر بنانے کا بھی ایک مؤثر ذریعہ ہے