LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی افواج کے یوکرین کی دفاعی صنعت اور توانائی تنصیبات پر بڑے حملے سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم امریکا میں بس حادثے کی لائیو کوریج کرنے والا نیوز ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں عملے کی بھرتیوں کا 150 سالہ پرانا نظام ختم پی آئی اے کی جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج بشری بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی اپیل پر جلد سماعت کیلئے آئینی عدالت سے رجوع ملک میں طبقاتی کشمکش اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ میں بے بسی دیکھی: سلمان اکرم راجہ افغانستان سے دہشتگردی کے خطرات پر دفاع میں کارروائی کریں گے: عاصم افتخار حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ

مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت

Web Desk

19 November 2025

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے حکومتی حکمتِ عملی پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ برس مون سون کے دوران کسی بھی ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات پر غور کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے ابھی سے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ انہوں نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، وزارتِ منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمتِ عملی تشکیل دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔وزیرِ اعظم نے پانی کے بہتر انتظام کے لیے نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کا بھی حکم دیا، تاکہ قومی سطح پر جامع منصوبہ بندی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔اجلاس کے دوران وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔ وزیرِ اعظم نے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کا حکم دیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث جی ڈی پی کا بڑا حصہ متاثر ہوتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ قیمتی اور محدود وسائل ترقیاتی منصوبوں کے بجائے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے پر خرچ کرنا پڑتے ہیں، جبکہ پاکستان کا عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو آئندہ مون سون کے حوالے سے عالمی تخمینوں اور ممکنہ اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی۔