LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لطف آباد میں گھر کی دوسری منزل پر پراسرار آتشزدگی، بیوہ ماں اور دو کمسن بیٹیاں جاں بحق، قتل کا شبہ اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا

’’بھارت میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں’’

Web Desk

7 March 2026

بھارت میں ایندھن کے ذخائر میں روز  بروز اضافہ ہو رہا ہے، بھارت  میں پیٹرول  اور  ڈیزل کی ریٹیل قیمتیں بڑھانےکا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر ایندھن کی مقدار مسلسل زیادہ ہو رہی ہے اور ذخیرہ مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی حکومت کے ایک ذریعے نے بتایا ہےکہ حکومت کا فی الحال پیٹرول اور ڈیزل کی  قیمتوں میں اضافہ کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ  بھارت کی سب سے بڑی آئل ریفائننگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بحیرۂ احمر میں سعودی بندرگاہ ینبع  سے تیل کے کچھ کارگو خریدنے کی بکنگ کرلی ہے۔

اس کے علاوہ بھارت نے امریکا سے ‘خصوصی’ اجازت ملنے کے بعد روس سے تیل خریدا ہے، اگر  روس بھارت کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی پیشکش کرتا ہے تو بھارت اس کی خریداری  پر  بھی غور کرے گا۔