امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ہلاک کر دیا، ایرانی ملٹری کمان ختم ہوگئی: ٹرمپ
Web Desk
2 March 2026
واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی ملٹری کمان مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔
اپنے ویڈیو خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ کارروائیوں کے دوران پاسداران انقلاب اسلامی کی تنصیبات اور ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے مطابق 9 بحری جہازوں اور ایرانی بحریہ کی ایک عمارت پر بھی حملہ کیا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت ختم ہو چکی ہے اور بہت سے افراد ہتھیار ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاسدارانِ انقلاب، ایرانی فوج اور پولیس ہتھیار ڈال دیں تو انہیں استثنا دیا جا سکتا ہے، بصورت دیگر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ اہداف کے حصول تک فوجی آپریشن جاری رہے گا، تاہم مزید امریکی ہلاکتوں کا امکان بھی موجود ہے اور امریکا اپنے شہریوں کی ہلاکتوں کا بدلہ لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ایرانی شہری اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنا ملک واپس لیں۔ ان کے مطابق جنگ چار ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، بحرین، امارات، قطر اور اردن کے رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور جنگ کے بعد ایران میں جمہوریت کے قیام کی بات کی۔
ایرانی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ عنوانات
آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی
21 April 2026
بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل
21 April 2026
حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
21 April 2026
امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی
21 April 2026
عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل
21 April 2026
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول
21 April 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان
21 April 2026
مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
21 April 2026