LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر مذاکرات سے خطے میں امن کوفروغ ملے گا، ڈارکا ایرانی وزیرخارجہ سے رابطہ

مقبوضہ کشمیر میں ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

Web Desk

21 April 2026

مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے نے درجنوں خاندانوں میں صفِ ماتم بچھا دی ہے، جہاں مسافروں سے بھری ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 21 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ کانوٹ گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب رام نگر سے ادھم پور جانے والی بس، جو اپنی گنجائش سے زیادہ مسافروں سے لدی ہوئی تھی، ایک خطرناک موڑ پر آٹو رکشہ سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر 100 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں 60 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں سے 19 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو زخمیوں نے ہسپتال میں دم توڑا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 45 افراد میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور سڑکوں کی خستہ حالی ایسے خونریز حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔