نیویارک طاقتور برفانی طوفان ’نورایسٹر‘کی زد میں ، اتوارکی شام سے برفباری شروع ہونے کا امکان
Web Desk
21 February 2026
نیویارک کے شہریوں کے لیے موسمِ سرما کی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق ایک طاقتورنورایسٹرطوفان رواں ہفتے کے اختتام تک نیویارک شہر کا رخ کرسکتاہے۔۔جس کے دوران تیزبرفانی ہوائیں متوقع ہیں۔
امریکی اخبار’نیویارک پوسٹ ‘ نے ایکواویدرکے چیف میٹرولوجسٹ جوناتھن پورٹر کے حوالے سے بتایاہے کہ اتوار کی شام سے پیر کی صبح تک نیویارک شہر میں تقریباً 3 سے 6 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ پیشن گوئی کے مطابق اتوار کی صبح تقریباً 11 بجے ہلکی برفباری شروع ہو سکتی ہے، جس سے سڑکیں گیلی اور پھسلن والی ہو جائیں گی، تاہم درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کے بعد شام میں برف جمنے کا امکان زیادہ ہے۔
جوناتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ پیر کی صبح تقریباً 11 بجے تک کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ سب سے زیادہ برف رات کے اوقات میں پڑنے کی توقع ہے، اس لیے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اتوار کی رات غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اس کے علاوہ مشرقی لانگ آئی لینڈ کے علاقوں میں 6 انچ سے ایک فٹ تک برف پڑنے کا بھی امکان ظاہرکیاگیاہے۔اورتیز ہواؤں کے باعث برفانی طوفانی جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
نیویارک میں یہ طوفان ایسے وقت میں آ رہا ہے جب جنوری کے آخر اور گزشتہ ہفتے پڑنے والی برف کے ڈھیر ابھی مکمل طور پر پگھلے نہیں۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ اگلے ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری فارن ہائیٹ تک جا سکتا ہے جس سے کچھ برف پگھلے گی، تاہم بڑے برفانی ڈھیر مارچ تک باقی رہ سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا میڈیا کے ذریعے توانائی مارکیٹ میں ہیرا پھیری کر رہا ہے، عباس عراقچی
29 August 2026
کیف کے قریب روسی ڈرون حملہ، گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ، 37 افراد ہلاک
29 August 2026
ایران کا امریکا اسرائیل سے منسلک دہشتگرد گروپ کے 6 ارکان کی گرفتاری کا دعویٰ
29 August 2026
مسلم ممالک سکیورٹی کیلئے بیرونی طاقتوں کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسا کریں، قالیباف
29 August 2026
فنڈز میں تاخیر، اسرائیلی فوج کا ستمبر سے ریزرو فوج میں کٹوتیوں کا عندیہ
29 August 2026
یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کودنے والے امریکی اہلکار کیخلاف کارروائی، اہلیہ کا ردعمل سامنے آ گیا
29 August 2026
مسلمانوں کو دیوار کی اینٹوں کی طرح متحد ہونا ہوگا، ترک صدر
29 August 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا، مگر ہر جارح کیخلاف پوری قوت سے کھڑا ہوگا: صدر پزشکیان
29 August 2026