میئر آف ہیوسٹن کا افطار: ہزار افراد کی رجسٹریشن ڈھائی منٹ میں مکمل
Web Desk
18 February 2026
ہیوسٹن: امریکہ میں مسلمانوں کے سب سے بڑے بین المذاہب اجتماعات میں شمار ہونے والا میئر آف ہیوسٹن کا سالانہ افطار ایک بار پھر غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گیا، جہاں ایک ہزار افراد کی آن لائن رجسٹریشن محض ڈھائی منٹ میں مکمل ہوگئی۔
افطار کی رجسٹریشن کے عمل کو میڈیا اور کمیونٹی نمائندگان کی موجودگی میں براہِ راست ڈیش بورڈ پر دکھایا گیا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایونٹ کے مطابق تمام رجسٹریشن ایک مستند آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کی گئی اور شرکاء کو مکمل طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔
یہ عظیم الشان افطار کئی برسوں سے باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں مسلمان کمیونٹی کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹیز کے نمائندے بھی مدعو ہوتے ہیں افطار بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔
ایونٹ کو پاکستانی کمیونٹی کے ایونٹ کوآرڈینیٹر سعید شیخ آرگنائز کرتے ہیں جبکہ معروف کاروباری شخصیت سید جاوید انور اس کے چیف پیٹرن ہیں۔
منتظمین کے مطابق تیز رفتار رجسٹریشن اس بات کا ثبوت ہے کہ کمیونٹی میں اس افطار کی مقبولیت اور اہمیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ
2 September 2026
ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ
2 September 2026
امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش
2 September 2026
امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا
2 September 2026
ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں: صدر ٹرمپ
1 September 2026
امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے
1 September 2026
نیویارک میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک
1 September 2026
سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ
1 September 2026