نیوجرسی میں بھارتی نژاد مسلمان جج لبنیٰ قاضی کی تقرری عدالتی نظام میں اہم پیش رفت
Web Desk
18 February 2026
امریکی ریاست نیوجرسی کی عدالت میں بھارتی نژاد امریکی مسلم خاتون لبنیٰ قاضی چودھری کی بطورجج تقرری کو امریکی عدالتی نظام میں اقلیتی خاص طورپر مسلمانوں کی نمائندگی کے اعتبارسے اہم پیش رفت قراردیاجارہاہے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائےگڑھ سے تعلق رکھنےوالی لبنیٰ قاضی چودھری نےگزشتہ ماہ کی 25تاریخ کو نیو جرسی میں ایڈمنسٹریٹیو لاء جج کے طور پر حلف اٹھایاتھا۔ جس کے بعد وہ نیوجرسی میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسلم خاتون بن گئیں۔ پریم کورٹ کے ایسوسی ایٹ جسٹس ریچل وینر اپٹرکی موجودگی میں انہوں نے قرآن مجید پرہاتھ رکھ کر حلف لیا۔
امریکہ میں تعلیم وتربیت حاصل کرنے والی لبنیٰ کی پرورش دینی ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے انگریزی کے ساتھ عربی کی بھی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ اپنے دوبچوں کوبھی گھرمیں عربی اور اُردو پڑھارہی ہیں۔لبنیٰ کےوالد عنایت اللہ قاضی کا تعلق بھارتی ضلع رائے گڑھ کےتلا تعلقہ سے ہے جبکہ لبنیٰ کی پیدائش کویت میں ہوئی ۔وہ والدین کےساتھ کویت میں ہی رہائش پزیر رہیں۔۔وہ 1990ءمیں اسکول کی چھٹی کےدوران تفریح کیلئے امریکہ گئی تھیں،اس دوران کویت میں جنگ ہونے کی وجہ سے امریکہ میں ہی مستقل سکونت اختیار کر لی۔ کیلی فورنیا کے ایک معروف اسکول سے ہائی اسکول، یونیورسٹی آف کیلیفورنیاسےگریجویشن اور ویسٹرن اسٹیٹ یونیورسٹی کالج آف لاءسے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔
2005میں احسان چودھری سے شادی کےبعد وہ نیوجرسی منتقل ہو گئیں۔ وہاں20 سال مختلف سرکاری محکموں میں بحیثیت وکیل خدمات پیش کیں۔ 2025 میں نیوجرسی کے گورنرکی ایماء پر انہیں ایڈمنسٹریٹیو لاء جج نامزد کیا گیا۔ جج مقرر ہونے پر لبنیٰ قاضی نے خوشی کا اظہار کرتےہوئے کہاتھاکہ ’’سب سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کی شکرگزارہوں، جس نےمجھ اس غیر معمولی کامیابی سے نوازا۔یہ کامیابی صرف میری نہیں ہے ۔ یہ کامیابی یہاں کے ہر فرد کی حمایت اور محبت سےملی ہے۔میری کامیابی میرے والدین ،بھائی بہن، خاوند اور ان کے اہل خانہ کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔بحیثیت جج ، مجھ پر جو ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،اسے بخوبی نبھانے کی بھرپورکوشش کروںگی۔میری ترجیح ہوگی کہ کسی کےساتھ ناانصافی نہ ہو۔
لبنیٰ قاضی، ممبئی کے معروف تعلیمی ادارے انجمن اسلام کی گرل بورڈ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن اور ممتاز تعلیمی شخصیت ڈاکٹر ریحانہ احمد کی نواسی ہیں۔ ڈاکٹر ریحانہ احمد کا اس حوالے کہناتھاکہ لبنیٰ کی کامیابی پوری قوم کی بیٹیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے اور اس سے لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ میدان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
اماراتی صدر سے امریکی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
22 November 2026
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
21 November 2026
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
21 November 2026
امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا
21 November 2026