LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن کی فیس پر ریلیف ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل بھرپور طاقت سے جواب دے گا: اسرائیل کاٹز عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: بیان ریکارڈ، جرح کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، سعودی وفد کا دورۂ اسلام آباد کا اعلان سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید ایک فیصد اضافہ ریکارڈ

امریکا میں مہنگائی اور قیمتوں میں نمایاں کمی آئی: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

Web Desk

17 February 2026


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں مہنگائی اور قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور ملک پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشحال ہو چکا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ اور ریٹائرمنٹ فنڈز میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سرحدیں محفوظ ہیں اور جرائم و قتل کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی پالیسیوں کے نتیجے میں امریکی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور عوام کو مثبت نتائج مل رہے ہیں۔