ایران سے پائیدارجوہری معاہدہ مشکل ہے، حالات حوصلہ افزانہیں، امریکی وزیرخارجہ
Web Desk
16 February 2026
امریکی وزیرخارجہ مارک روبیو نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کےلیے کسی حتمی نتیجہ پر پہنچنے کا امکان نہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ نے ہنگری کے دورے پر وزیرِاعظم وکٹر اوربان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ ایران کے ساتھ معاملات اس لیے پیچیدہ ہیں کیونکہ وہاں ہم ایسے سخت گیرمذہبی رہنماؤں سے بات کر رہے ہیں جو ملکی فیصلے بین الاقوامی سیاست یا جغرافیائی حقائق کو مدنظر رکھ کر نہیں بلکہ مذہبی عقائد کی بنیاد پر کرتے ہیں۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا سفارتی کاری کے ذریعے ایران کے ساتھ ایسے معاہدے کے لیے تیار ہے جو ہمارے خدشات کو دور کرسکے تاہم اس کے بارے میں غیر ضروری خوش فہمی کا مظاہرہ نہیں کرسکتا۔ ایران کے ساتھ ماضی میں بھی حقیقی اور پائیدار معاہدے کرنا مشکل ثابت ہوا ہے اور اس بار بھی حالات بہت حوصلہ افزا نہیں ہیں۔
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مسقط میں ہوا جہاں فریقین نے ایک دوسرے سے براہ راست بات چیت تو نہیں کی لیکن علیحدہ علیحدہ عمانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں اپنے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیےتھے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
لندن: وائٹ سٹی کی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
21 June 2026
میناب کے مظلوم بچوں اور شہدا کو اپنے طرزِ عمل کا گواہ سمجھتے ہیں، باقر قالیباف
21 June 2026
معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران نے دوبارہ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کردیا
20 June 2026
اسحاق ڈار مصر پہنچ گئے، علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
20 June 2026