چولستان جیپ ریلی خطے کیلئے اہم، ثقافتی رونقیں بحال ہوگئیں،مریم اورنگزیب
Web Desk
16 February 2026
چولستان، پنجاب: سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب میں ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے رونقیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں۔
چولستان جیپ ریلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 سال بعد بسنت منائی گئی، جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مریم اورنگزیب نے شرکاء کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس ایونٹ میں دیگر ممالک کے ڈرائیورز نے بھی حصہ لیا، جو اس کی بین الاقوامی اہمیت ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقامی میلوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے روزگار کے مواقع بھی بڑھتے ہیں۔انہوں نے نواز شریف کی ثقافت، ورثے اور چولستان سے محبت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چولستان جیپ ریلی کے انعقاد سے اس خطے کی ترقی کو فروغ ملا ہے۔ دراوڑ فورٹ پر کی جانے والی بحالی اور دیگر تاریخی مقامات کی ترقی کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز سیاحت کے دروازے پوری دنیا کے لیے کھول رہی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوان نسل کو بسنت کے تین دن اپنی ثقافت سے جوڑنے کا موقع ملا، اور پنجاب حکومت عوام کو ان کی ثقافت واپس لوٹا رہی ہے۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ آئندہ سال جیپ ریلی میں وزیراعلیٰ خود شرکت کریں گی اور ریس میں حصہ لینے والوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔صوبائی وزیر نے پہلی بار قائم ہونے والی ٹورازم اتھارٹی پنجاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاحت کے شعبے کو منظم انداز میں فروغ دیا جائے گا اور پوری محکمہ ٹورازم کو وزیراعلیٰ کی جانب سے شاباش دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026