LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران عام ریاست بننے کا فیصلہ کرے تو ترقی کے بڑے مواقع مل سکتے ہیں: مارکو روبیو آئی اے ای اے کے انسپکٹرز ایران کی جوہری تنصیبات کا دورہ کریں گے، ٹرمپ امریکا سے آئندہ مذاکرات اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی نگرانی میں ہوں گے: کاظم غریب آبادی گوجرانوالہ دن دیہاڑے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش اسلام آباد اتوار بازار میں آگ بھڑک اٹھی ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ وزیراعظم اور ایرانی صدر کی پریس کانفرنس، مشترکہ امن کوششوں کا اعادہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ‘سی پی ایس پی’ کی جانب سے اعزازی فیلوشپ ڈگری سے نواز دیا گیا آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت خطے میں امن کی بڑی کامیابی ہے: وزیراعظم لبنان اور اسرائیل میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز، واشنگٹن میں مذاکرات کا پانچواں دور شروع اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس، اسپیکر قومی اسمبلی کے رویے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور، بجٹ مسترد پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار بلز کی منظوری پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ فیلڈمارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا

عمران خان کی بینائی 85فیصدمتاثر، عالمی میڈیا بھی چیخ اٹھا

Web Desk

14 February 2026

عمران خان کی بینائی میں 85فیصدحد تک کمی کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیلی تو عالمی میڈیابھی چیخ اتھا۔۔اہم ترین عالمی نشریاتی اداروں نے خصوصی کوریج میں عمران خان کی صحت کا معاملہ اٹھاتے ہوئے سخت تشویش ظاہر کی ہے

معروف جرمن ادارے  ڈی ڈبلیو نیوزنے عمران خان کی بینائی خطرناک حدتک متاثرہونے کی خبرکو نمایاں کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کا حوالہ دیاہے جس میں عدالت عظمیٰ نے 16فروری سے قبل بانی پی ٹی آئی کاطبی معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیاہے۔

برطانوی نشریاتی ادارہ اسکائی نیوز بھی سابق وزیراعظم سے ناروا سلوک پر چیخ اٹھا۔اسکائی نیوزکی نمائندہ نے راولپنڈی سے رپورٹ کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کی لاپروائی کو نمایاں کرتے ہوئے سوال کیاہےکہ کئی ماہ تک جیل انتظامیہ نے عمران خان کی صحت اور علاج کے حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کیوں کیا۔ اسکائی نیوز کی نمائندہ نے بتایاکہ عمران خان کے اہل خانہ اور وکلا نے ان کی دائیں آنکھ کی بینائی صرف 15فیصدکی حد تک رہ جانے کی تصدیق کی ہے جبکہ حکومتی اہلکاروں سے اس لاپروائی پر موقف کےلیے رابطہ کیاگیاہے لیکن حیران کن طورپر حکومت کی جانب سے اس پر خاموشی اختیارکرلی گئی

ایک اور نمایاں برطانوی نشریاتی ادارے رائٹرز نے عمران خان کی بینائی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ اس صورتحال سے عمران خان کےلیے پہلے سے درپیش کئی سیاسی اور قانونی چیلنجز کے ہوتے ہوئے ایک نئے چیلنج کا اضافہ ہوگیاہے۔

العربیہ  ٹی وی بھی عمران خان کا علاج نہ کرائے جانے پرحیران۔ سابق وزیراعظم کی صحت پرتشویش ظاہرکرتےہوئے سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیااوربانی پی ٹی آئی کی بینائی میں خطرناک حدتک کمی کو نمایاں اندازمیں رپورٹ کیاہے

ترکیہ کے معتبرنشریاتی ادارے ٹی آرٹی ورلڈ نے بھی عمران خان سے ناروا سلوک، انہیں علاج کی بروقت سہولت نہ دینے اوربینائی متاثرہونے پر کئی سوال اٹھادیئے ہیں۔