واشنگٹن میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی کی تشدد زدہ لاش برآمد
Web Desk
14 February 2026
واشنگٹن: رپورٹ کے مطابق واشنگٹن فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروسز بدھ کو ایک گھر میں دھوئیں کی اطلاع پر پہنچی۔ فائر فائٹرز نے اپارٹمنٹ میں داخل ہو کر آگ بجھائی اور ایک شخص کو بے ہوش پایا۔
بعد ازاں، میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مقتول کی شناخت 40 سالہ سید حماد حسین کے نام سے کی۔ پولیس کے مطابق مردہ شخص کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔
ابتدائی تفتیش کے بعد معاملہ پولیس کے حوالے کیا گیا، تاہم جمعہ تک کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تفتیشی حکام پڑوس کی عمارت سے حاصل ہونے والی سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فوٹیج میں حماد حسین کو آگ لگنے سے کچھ دیر پہلے تین دیگر افراد کے ساتھ عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا، جن میں ممکنہ طور پر ایک خاتون بھی شامل تھی۔ بعد میں وہ افراد عمارت سے بھاگتے ہوئے بھی نظر آئے۔
پولیس نے عوام سے معلومات کی اپیل کی ہے اور قتل کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے $25,000 انعام کا اعلان کیا ہے۔
حماد حسین کا خاندان لاہور سے تعلق رکھتا ہے اور وہ واشنگٹن میں رہائش پذیر تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج فالس چرچ، ورجینیا کے دار الحجرہ اسلامک سینٹر میں ادا کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
خلیج میں لنگرانداز جہاز حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ
18 April 2026
ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا
18 April 2026
فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل
18 April 2026
امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ
18 April 2026
آبنائے ہرمز کے انتظام پر مکمل اختیارہے، ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، ایرانی نائب صدر
18 April 2026
آبنائے ہرمزکی بندش، خلاف ورزی پر بھارتی آئل ٹینکر پرفائرنگ، واپس جانے پرمجبور
18 April 2026
اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ
18 April 2026
مذاکرات میں حتمی معاہدہ نہیں ہواتوجنگ بندی میں توسیع نہیں ہوگی، امریکی صدر
18 April 2026