اداکار راجپال یادو کی اہلیہ کا بولی ووڈ اسٹارز کی مدد پر شکریہ
Web Desk
13 February 2026
نئی دہلی: معروف کامیڈین اور اداکار راجپال یادو کی اہلیہ رادھا یادو نے بولی ووڈ اسٹارز اور فلم انڈسٹری کی جانب سے بھرپور تعاون پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ راجپال یادو اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں قانونی مسائل کے سبب زیرِ حراست ہیں۔
ذرائع کے مطابق اداکار کو تقریباً 9 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ سونو سود، میکا سنگھ، گرومیت چودھری، سلمان خان، اجے دیوگن اور ورون دھون سمیت کئی فلمی شخصیات نے مالی معاونت اور مدد کا وعدہ کیا ہے۔ ان کے منیجر گولڈی کے مطابق خاندان اس مرحلے سے حوصلے کے ساتھ گزر رہا ہے اور امید ہے کہ ضمانت کی سماعت کے بعد مثبت پیش رفت ہوگی۔
یہ قانونی معاملہ 2010 میں راجپال یادو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “اتا پتا لاپتا” سے متعلق پرانے قرض پر مبنی ہے، جس کی واپسی نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے سخت مؤقف اختیار کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا
28 September 2026
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا
28 September 2026
پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے
28 September 2026
یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک
28 September 2026
ایران تجارت نہیں کرسکتا تو کوئی بھی تجارت نہیں کرے گا،ایرانی آرمی چیف
28 September 2026
یمنی فورسز کا حالیہ حملوں میں 4 ایرانی عسکری ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28 September 2026
امریکا صرف ایران کو مٹانے یا تباہ کرنے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے، ایرانی صدر
28 September 2026