LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو

آئی سی سی کا پاک بھارت میچ سے قبل کشیدگی ختم کرنے کے لیے اہم قدم

Web Desk

12 February 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کے بگڑتے تعلقات کی بہتری کےلیے اہم فیصلہ کیاہے، جس پرپاک بھارت میچ سے قبل عملدرآمدہوگا

اس حوالے سے  بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے ایک انٹرویو میں بتایاکہ  15 فروری کو ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے ایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈ سربراہان کو مدعو کیا ہے۔ یہ تمام سربراہان پویلین میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

امین الاسلام کاکہناتھاکہ مدعو کرنے کا مقصد ان ممالک کے سربراہان کے درمیان مکالمہ کرنا ہے تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔آئی سی سی کی جانب سے  یہ ملاقات کولمبو میں رکھی جائے گی جو اجلاس کی صورت میں ہوگا۔

امین الاسلام کے مطابق اس اجلاس کا مقصد بھارت، بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان کشیدہ ہونے والے تعلقات کو بہتر بنانا ہے جو ورلڈکپ سے قبل کشیدہ ہوئے اور عالمی کرکٹ کا ماحول متاثر ہوا۔اجلاس میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کے سربراہان شامل ہوں گے۔