ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش
Web Desk
26 August 2026
کیریبیئن ملک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے قریبی علاقے کینسکوف میں مسلح اتحاد ‘ویو آنسانم’ سے وابستہ گینگ نے وحشیانہ حملہ کر کے کم از کم 40 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مسلح عناصر نے رہائشی علاقوں پر دھاوا بول کر درجنوں گھروں کو آگ لگا دی اور وسیع پیمانے پر تباہی مچائی۔ ہیٹی حکومت نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور عزم ظاہر کیا ہے کہ ریاست مجرمانہ عناصر کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کرے گی اور کینسکوف کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ واضح رہے کہ 2021ء میں صدر جوونیل موئز کے قتل کے بعد سے ہیٹی شدید سیکیورٹی اور سیاسی بحران کا شکار ہے، جبکہ حالیہ پرتشدد لہر سے 13 دسمبر 2026ء کو ہونے والے صدارتی اور قانون ساز اسمبلی کے انتخابات بھی مزید دشوار ہونے کا خدشہ ہے
متعلقہ عنوانات
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات
27 August 2026
مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ
27 August 2026
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ
27 August 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
27 August 2026
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار
27 August 2026
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
27 August 2026
برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے
27 August 2026