LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو

پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، پہلی مرتبہ پلیئرز آکشن کا آغاز

Web Desk

11 February 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلی مرتبہ پلیئرز آکشن کا آغاز ہوگیا ہے۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہ تقریب میں پہلی مرتبہ 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے بجائے آکشن کے ذریعے سلیکشن کی جا رہی ہے۔

آل راؤنڈرز کی پہلی لاٹ میں پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔

آل راؤنڈرز عماد وسیم، محمد جنید، مہدی حسن میراز، حسین طلعت، آصف آفریدی، دانش عزیز، محمد ذیشان میں کسی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

دوسری لاٹ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا، سابق جنوبی افریقی کھلاڑی رائیلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خریدا جبکہ جہانزیب سلطان کو سیالکوٹ سٹالینز نے 60 لاکھ روپے میں خرید لیا۔

کولن منرو، عمیر بن یوسف، کامران غلام، جارج منسی اور سعود شکیل جیسے کھلاڑیوں کو کسی فرنچائز نے نہیں لیا۔

تیسری لاٹ میں محمد علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ روپے میں حیدرآباد نے خرید لیا، حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے واپس حاصل کر لیا جبکہ انگلینڈ کے کرس جارڈن میں کسی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پلیئرز آکشن کی تقریب میں آمد پر تمام فرنچائز مالکان نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

محسن نقوی نے تمام فرنچائز مالکان کو قومی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی مارخور والی سپیشل کسٹمائزڈ ٹی شرٹس بطور تحفہ پیش کیں۔

محمد حسنین اور رومان رئیس کو کسی فرنچائز نے خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

اس کے علاوہ نسیم شاہ کو 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں راولپنڈی جبکہ وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے خرید لیا، پاکستان کے جارح مزاج آل راؤنڈر صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں سیالکوٹ سٹالینز نے خریدا۔

بنگلہ دیش کے آف سپنر رشاد حسین کو 3 کروڑ روپے میں راولپنڈی جبکہ پاکستان کے نوجوان سپنر مہران ممتاز کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔

پاکستان کے نوجوان سپنر فیصل اکرم کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حاصل کر لیا۔

پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے میں پشاور زلمی جبکہ ابھرتے ہوئے نوجوان سپنر عرفات منہاس کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خریدا، پاکستانی سپنر اسامہ میر کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز جبکہ آل راؤنڈر جہانداد خان کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔

قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے حاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم اب نئے مالکان کے ساتھ ’راولپنڈی‘ کے نئے نام سے ایونٹ میں شریک ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ الیون کے پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں، پی ایس ایل الیون کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔