LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا یومِ دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ہدایات ٹرمپ اور اماراتی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو امریکی حملوں میں شہید شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا: پاسداران انقلاب نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان پاکستان کی روسی مشرق بعید کے ساتھ تخلیقی معیشت میں تعاون بڑھانے کی تجویز مکہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے: ملک احمد خان سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات پر اپوزیشن کی تحریک التوائے کار کثرت رائے سے مسترد

نیتن یاہو کا امریکا کا دورہ بحران پیدا کرسکتا ہے: ایران نے خبردار کر دیا

Web Desk

11 February 2026

ایران کے مشیر قومی سلامتی علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا امریکا کا دورہ خطے میں نئے بحران کو جنم دے سکتا ہے۔

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایرانی مؤقف واضح اور حقیقت پسندانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ گفتگو میں صرف جوہری معاملات زیر بحث آئے اور کسی بھی مرحلے پر ایران کے فوجی یا میزائل پروگرام کو مذاکرات کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور دفاعی صلاحیتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، تاہم سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب علی لاریجانی نے عمان کے سلطان سے بھی ملاقات کی، جس میں ایران اور عمان کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور سفارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔