LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور امریکی قونصل خانہ کراچی کا لنکن کارنر میں “روڈ ٹو لبرٹی” بانیانِ امریکہ میوزیم نمائش کا باقاعدہ آغاز ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت

آئی سی سی کا بڑا فیصلہ: بنگلا دیش کو جرمانے سے استثنیٰ، ایونٹ کی میزبانی بھی ملے گی

Web Desk

9 February 2026

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈز کے ساتھ ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد باضابطہ تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت نہ کرنے پر بنگلا دیش کے خلاف کسی بھی قسم کی مالی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی بنگلا دیش کو مستقبل میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے دوران ایک آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا اور مسئلے کے حل کے لیے باقاعدہ فارمولا طے کیا گیا۔