LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

28 August 2026

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس سلسلے میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں برطانوی وزیرِ خارجہ سے وفود کی سطح پر اہم ملاقات کی، جس میں برطانوی وزیر خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران سندھ طاس معاہدے، بھارت کی جانب سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی اور افغانستان سے پاکستان کو لاحق دہشت گردی کے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ، اسحاق ڈار نے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے بھی ملاقات کی اور زور دیا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی اور مسائل کے قابلِ قبول حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔